4 مئی، 2023، 10:31 AM

آیت اللہ رئیسی کے دورہ شام سے امریکہ پریشان

آیت اللہ رئیسی کے دورہ شام سے امریکہ پریشان

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر کے دورۂ شام پر تشویش کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ایران کے دورۂ شام کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ کوشش کی کہ اپنے ملک کو لاحق خوف و ہراس اور تشویش کے دائرے میں دنیا کے دیگر سبھی ممالک کو بھی شامل کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام اپنے تعلقات کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس پر امریکہ، علاقائی ممالک بلکہ دنیا کو تشویش ہونی چاہئے۔

ویدانت پٹیل نے ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور دنیا بالخصوص مغربی ایشیا میں اپنے ملک کے تخریبی، جارحانہ اور جنگ پسند کردار کا ذکر کئے بغیر یہ دعویٰ کیا کہ ایران اور روس مل کر علاقے میں اپنے تخریبی اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن نہ تو بشار اسد حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا اور نہ ہی شام کے ساتھ دیگر ممالک کے تعلقات کی بحالی کی حمایت کرے گا اور یہ بات ہم نے اپنے اتحادی ممالک سے صاف طور پر کہہ دی ہے۔

News ID 1916242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha