مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جس دن شیطانی اسرائیلی حکومت قائم ہوئی تھی وہ ایک ملک اور ایک قوم (فلسطین) کے علاقے پر قبضے کا دن ہے، جسے یوم نکبہ کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی اور ان کے مغربی حامی دعوی کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک جمہوری ریاست ہے جو مملکت سے محروم سرزمین پر وجود میں آئی ہے۔ ان کا دعوی حقیقت اور زمینی حقائق کے منافی ہے کیونکہ اسرائیل ایک قابض فوج ہے جس نے کسی سرزمین پر جارحیت کے ذریعے نسل پرست حکومت تشکیل دی ہے۔
امریکہ اور یورپ کو ایک قوم کی سرزمین پر قبضہ کرنے میں مدد کرنے، نسلی تعصب پر مبنی ریاست کے قیام میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے اور 75 سال تک اس غاصب حکومت کے انسانیت سوز جرائم سے آنکھیں بند کرنے اور ظالم غاصب حکومت کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہیے۔
کنعانی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم پر 75 سالہ ظلم و ستم کی وجہ آج صہیونی نسل پرست حکومت پہلے سے کہیں زیادہ منقسم اور بکھری ہوئی ہے اور اس کا جعلی اور منحوس وجود تباہی کے قریب ہے اور نکبہ کا خاتمہ اور فلسطین کی آزادی کا دن قریب ہے۔
آپ کا تبصرہ