27 اپریل، 2023، 8:27 PM

ایران، عیسائی شہید وطن "جانی بٹ اوشانا"

ایران، عیسائی شہید وطن "جانی بٹ اوشانا"

شہید اوشانا نے 14 مارچ 1985 کو ایران پر مسلط کی گئی 8 سالہ جنگ کے دوران ’’بدر آپریشن‘‘ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی جس کے بعد انکے جنازے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے شہید راہ وطن "جانی بٹ اوشانا" کی گزشتہ روز تہران کے معراج الشہدا دینی و ثقافتی مرکز میں نہایت پر وقار اور باشکوہ انداز میں رخصتی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر شہید کے وابستگان اور عقیدتمندوں کے ساتھ ساتھ مختلف عسکری و سول عہدے دار اور بڑی تعداد میں تہرانی عوام بھی موجود تھے۔

شہید اوشانا نے 14 مارچ 1985 کو ایران پر مسلط کی گئی 8 سالہ جنگ کے دوران ’’بدر آپریشن‘‘ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی جس کے بعد انکے جنازے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

تاہم جنگی علاقوں میں جاری مسلسل جستجو کے عمل کی بدولت اُن کا جنازہ دریافت ہوا اور 39 برس کے بعد ڈی این اے ٹیست کے ذریعے شہید کی شناخت ممکن ہو سکی۔

قابل ذکر ہے کہ شہید کا جنازہ ایسے عالم میں اپنے عزیزوں کے پاس لوٹا ہے کہ انکے والدین اور بھائی اس دنیا سے سدھار چکے ہیں۔

News ID 1916134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha