25 اپریل، 2023، 1:41 PM

آبدوز فاتح ٹو اور فاتح تھری جلد ایرانی بحری فلیٹ کا حصہ بنیں گی

آبدوز فاتح ٹو اور فاتح تھری جلد ایرانی بحری فلیٹ کا حصہ بنیں گی

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی بیڑے کے الحاق کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ایرانی عوام کو تاریخی سنگ میل عبور کرنے کی جلد خوش خبری سنیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بحری فوج کی دفاعی طاقت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ شمالی اور جنوبی بیڑے کے الحاق کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایرانی بحریہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے تاریخی سنگ میل عبور کررہی ہے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو جلد خوش خبری سنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیڑوں کے الحاق کے سلسلے میں زیرآب اور پانی کے اوپر حرکت کرنے والے بیڑوں کے بارے میں منصوبے ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز فاتح ٹو اور فاتح تھری کی حوالگی کا کام بھی تیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ 

ایڈمرل شہرام نے فاتح آبدوز کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا کہ فاتح سے کثیر الجہتی تاپیڈو کی فائرنگ کی بھی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ فاتح آبدوز میں دوہری مقاصد والے تاپیڈو نصب کئے گئے ہیں اور تمام آزمائشیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

News ID 1916087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha