14 اپریل، 2023، 12:34 PM

پاکستانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ؛

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی تعاون، سلامتی اور علاقائی استحکام میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں پولان گبد الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایرانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی تاریخی پیش رفت پر مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل فلسطین تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا.

News ID 1915881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha