13 اپریل، 2023، 5:36 PM

قطر اور بحرین کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

قطر اور بحرین کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

قطر اور بحرین کی جانب سے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین تعلقات کی بحالی کا فیصلہ ریاض میں خیلج فارس تعاون کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ ایک دوسرے کے اقتدار اعلی کے احترام کی جانب دونوں ملکوں کے رجحان کی نشاندھی کرتا ہے۔ 

بحرین ان چار ممالک میں سے ایک ہے جس نے سات سال قبل ، سعودی عرب ، مصر اور متحدہ عرب امارات کے ہمراہ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ 

News ID 1915869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha