13 اپریل، 2023، 1:03 PM

امیر عبداللہیان کی پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال 

امیر عبداللہیان کی پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال 

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیر مملکت برائے امور کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایران دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ ادوار میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد کا خواہاں ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیر مملکت برائے امور کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایران دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ ادوار میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد کا خواہاں ہے۔ 

ڈاکٹر عبداللہیان نے تاکید کی کہ ایران اور پاکستان کے روابط میں اضافہ ہورہا ہے۔ افغانستان کے حالات سے ایران اور پاکستان زیادہ متاثر ہوتے ہیں لہذا تینوں ممالک کے درمیان سہ فریقی تعاون افغانستان کی ترقی اور امن و امان کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے پولان سے پاکستانی سرحدی شہر گوادر کو بجلی کی سپلائی شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔  

اس موقع پر پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو خطے کی ترقی کے لئے اہم اور ترقی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے مواقع کے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  


ملاقات کے دوران سیکورٹی اور تجارتی امور میں سرحدی تعاون، اقتصادی روابط میں اضافہ اور سفارتی و دیگر امور پر گفتگو کرنے کے لئے اعلی سطحی وفود کا تبادلہ جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

News ID 1915864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha