11 اپریل، 2023، 11:04 AM

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل:

غاصب صہیونیوں کے ظلم و ستم کا تسلسل؛ ان کی شکست کا باعث بنے گا

غاصب صہیونیوں کے ظلم و ستم کا تسلسل؛ ان کی شکست کا باعث بنے گا

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت غاصبانہ قبضے اور ظلم و جبر کے تسلسل کے ساتھ تیزی سے شکست کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کی حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ٹویٹر پر تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں فتح کا راز، جہاد اور مزاحمت پر ایمان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کی شکست کا راز بھی ان کے پاس ہے، جو کہ جبر، جارحیت اور قبضہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ مزاحمت کو مضبوط کرکے ہی فلسطین فتح کی طرف بڑھے گا۔ صہیونی حکومت جارحیت اور قبضے کے تسلسل کے ساتھ تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں قابضین کی موجودگی کو جاری رکھنا اور اس قبضے کو جائز قرار دینا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ شیخ نعیم قاسم نے کچھ عرصہ قبل بھی تاکید کی تھی کہ غاصب صہیونی حکومت کی تباہی کے بیج اس حکومت کے اندر ہی بوئے گئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں ہے جب فلسطینی عوام کے صبر کے سامنے یہ غاصبانہ قبضہ جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ صہیونی غاصب حکومت جتنی مرضی استحکام کی کوشش کرے، بالآخر فلسطینی صابر، مجاہد اور بے لوث عوام کے وجود کے ساتھ ہی اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس آیت کریمہ «یُخْرِبُونَ بُیُوتَهُم بِأَیْدِیهِمْ وَأَیْدِی الْمُؤْمِنِینَ» ایک گواہ کے طور پر ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صہیونی عارضی حکومت تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہے۔

News ID 1915826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha