مہر خبررساں ایجنسی نے مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملے کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت کاروں نے میزائلوں اور راکٹوں سے جوابی کارروائی کی۔
اس سلسلے میں اعلان کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی فضائی بمباری کے چند منٹ بعد فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ کی پٹی کے قریب صیہونی بستیوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔
مزاحمتی راکٹ حملے کے بعد غزہ کی پٹی سے متصل صہیونی بستیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
عبرانی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریبی علاقوں میں صہیونیوں کے لیے پناہ گاہیں کھولنے کا اعلان بھی کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے نواح میں واقع قصبے اشکول کو مارٹر حملے کا نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ