مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ شام بیت المقدس میں کم از کم 35 ہزار فلسطینیوں نے عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کی آمد پر پابندی عائد کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر فلسطینیوں نے بیت المقدس کا رخ کیا ہے۔
یاد رہے کہ مختلف فلسطینی گروہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں، خاص طور پر 6 سے 12 اپریل تک مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صہیونیوں کی طرف سے حملے کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے گذشتہ شام شہر جنین میں مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے صہیونیت مخالف متعدد کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔
اطلاع کے مطابق، جنین کے مغربی علاقوں میں مزاحمتی گروہوں کی جانب سے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ