31 مارچ، 2023، 2:51 PM

بھارت، مندر میں حادثہ، 35 ہلاک، 16 زخمی

بھارت، مندر میں حادثہ، 35 ہلاک، 16 زخمی

ہندوستان کی ریاست مدھیا پردیش میں ایک ہندو عبادتگاہ کی چھت گر گئی جس سے 35 افراد ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی خبر ہے، امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ ریاست اندور میں موجود انڈرگراؤنڈ مقدس پانی کے چشمے میں جمع ہونے والے ہندو عبادت گزار اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئے جب اس کی چھت گر گئی جس سے 35 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے مقام پر امداری کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور وزیراعظم نریندرا مودی نے اس اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کے خاندانوں کو بیس لاکھ روپے فی نفر دئیے جائیں گے۔

ہندوستان میں ہندو خدا رام کا یوم ولادت بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جسے رام نوامی کہا جاتا ہے اور اس موقع پر رام سے جڑی ہندومت کے مقدس مقامات پر بہت زیادہ رش ہوتا ہے اور ہر سال اس موقع پر ہونے والے حادثات میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2016 میں ایک مندر میں ہونے والے آتش بازی کے دھماکے میں 112 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ 2013ء میں مدھیا پردیش میں ایک مندر کے پاس پل پر بھگدڑ سے 115 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1915613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha