مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کل رات (منگل) کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچے تھے، تاہم انہوں آج صبح روس کے اپنے ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی، بین الاقوامی اور جے سی پی او اے کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روس کا یہ چوتھا دورہ ہے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں ماسکو میں ہوئی تھی۔
آپ کا تبصرہ