مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی اخبار معاریف نے صیہونی ریاست کے آئندہ انتخابات کے بارے میں ایک سروے کیا ہے۔
اخبار نے نشاندہی کی ہے کہ سروے کی بنیاد پر اگر صہیونی حکومت کے نئے انتخابات آج منعقد ہوتے ہیں تو نیتن یاہو کے دھڑے کو 57 نشستیں حاصل ہوں گی۔
اس سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ یائر لپیڈ کا دھڑا 63 سیٹیں جیت لے گا۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ جو کہ غاصب صہیونی ریاست کی سخت گیر ترین کابینہ شمار ہوتی ہے، جب سے بر سر اقتدار آئی ہے اس کے خلاف وسیع پیمانے پر ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مقبوضہ علاقوں میں اس سے پہلے کسی حکومت کے خلاف اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے۔
ہر ہفتے لاکھوں لوگ نیتن یاہو کی حکومت اور اس کی پالیسیوں، خاص طور پر عدالتی اصلاحات کے پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ