28 فروری، 2023، 8:39 PM

پاکستان میں سابق مشیر کے گھر سے 12.5 کروڑ روپے برآمد

 پاکستان میں سابق مشیر کے گھر سے 12.5 کروڑ روپے برآمد

اینٹی کرپشن پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے سابق مشیر زراعت عبد الحئی دستی کے گھر سے ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد برآمد کرلیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر ٹھیکوں کے کمیشن اور چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے وصول شدہ سیاسی رشوت کی ایک خطیر رقم موجود ہے۔

اطلاع ملنے پر انہوں نے ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو کیس پر مامور کیا جنہوں نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی تو ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا بھاری کالا دھن برامد ہوا جس کی مالیت ساڑھے بارہ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے۔

News ID 1914976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha