27 فروری، 2023، 5:24 PM

ایران کے جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء کا اعلان؛

مشترکہ فضائی دفاعی مشقیں 'مدافعین آسمان ولایت 1401' آج رات سے شروع ہوں گی

مشترکہ فضائی دفاعی مشقیں 'مدافعین آسمان ولایت 1401' آج رات سے شروع ہوں گی

ایران کے جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر نے کہا کہ فوج اور سپاہ پاسداران کی 'مدافعین آسمان ولایت 1401' مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کا آپریشنل مرحلہ آج رات سے ملک کے شمال مغربی، مغربی اور مرکزی علاقوں میں شروع ہو گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ مقرر شدہ پروگرام کے تحت آج رات سے 'مدافعین آسمان ولایت 1401' مشترکہ فضائی دفاعی مشقوں کا آپریشنل اور آخری مرحلہ شروع ہوگا۔ کمانڈر کے مطابق یہ مشقیں ایران کے تقریباً دو تہائی آسمان، یعنی دس لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ کے علاقے میں انجام دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے ڈرون اور ایئر ڈیفنس یونٹس، سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے ایئر ڈیفنس اور ڈرون یونٹس، آرمی ایئر فورس کے فضائی دفاعی یونٹس اور پائلٹ اور بغیر پائلٹ طیارے اور آرمی اور سپاہ پاسداران کے فوجی دستوں کی تقریباً دو ہزار آبزرویشن پوسٹس ان مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ 

بریگیڈیئر جنرل رحیم زادہ نے کہا کہ اس سال کی مشقوں میں فضائی دفاع کی مخفی صلاحیتوں کے ایک مختصر سے حصے کو بھی پہلی بار دکھایا جائے گا، جس کے تحت تعیناتی کی جگہ کے تعین اور پہچانے جانے سے بچنے کے لیے زیر زمین پناہ گاہوں اور سرنگوں میں موجود فضائی دفاعی یونٹس ضرورت پڑنے پر اپنے مقام سے نکل کر آپریشن کریں گے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد ممکنہ کم ترین وقت میں اپنی خفیہ پناہ گاہوں میں واپس چلے جائیں گے۔ 

انہوں نے مزیدکہا کہ اگرچہ فضائی دفاعی مشقیں بھی مسلح افواج کی دیگر مشقوں کی طرح تیار شدہ پلان کے مطابق ہر سال انجام دی جاتی ہیں، تاہم اس سال کی اتنے وسیع پیمانے کی ایئرڈیفنس مشقوں کا مقصد یہ ہے کہ ملکی فضائی حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فرضی خطرات سے مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی دستوں کی مکمل تیاری کا مظاہرہ کیا جائے اور دشمن کو اندازوں اور حساب و کتاب کی غلطیوں سے روکا جاسکے۔

News ID 1914950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha