21 فروری، 2023، 8:40 PM

پاک ایران سرحدی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، ایرانی وزیر داخلہ

پاک ایران سرحدی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، ایرانی وزیر داخلہ

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے اور ریمدان سرحد کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریمدان سرحد کے ذریعے ایران اورپاکستان کے درمیان درآمدات و برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے اور ریمدان سرحد کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریمدان سرحد کے ذریعے ایران اورپاکستان کے درمیان درآمدات و برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ 

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ریمدان کی تجارتی رونق میں بہتری آئی ہے جبکہ مسافروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ریمدان کے علاقے میں ایران اور پاکستان کے سرحدی  منڈیوں کا قیام اور اس کے ضروری انفراسٹریکچر کی تیاری کا کام پچھتر فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قائم ریمدان بارڈر دنیا کی سینتیس فیصد آبادی والے خطے، پاکستان، چین اور ہندوستان تک رسائی کا سستا اور آسان راستہ ہے۔ 

News ID 1914864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha