ایران اور پاکستان
-
ایران پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں حالیہ سیلاب پر افسوس اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دشوار حالات میں ہمیشہ پاکستان کی حمایت اور برادر پاکستانی قوم کی مدد کرتا رہا ہے اور وہ اپنے اس عمل پر آئندہ بھی پابند رہے گا۔
-
ایران اور پاکستان علاقائی امن کے لیے پر عزم ہیں، بحریہ پاکستان
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی کے بحری بیڑے کے کراچی کی بندرگاہ کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستانی بحریہ نے اعلان کیا کہ یہ دورہ دوطرفہ مضبوط تعلقات اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
-
ایران اور پاکستان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھیں گے، پاکستانی وزیر دفاع
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کی قوموں کے دفاع کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ تہران اور اسلام آباد کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
-
ایران اور پاکستان نے 5 ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف بنالیا
پاکستانی شہر کراچی میں ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم 1.5 بلین ڈالر سالانہ ہے جو تسلی بخش نہیں جبکہ دونوں حکومتیں 5 بلین ڈالر کا ہدف رکھتی ہیں جسے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
-
ایرانی عسکری وفد کے سربراہ:
ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا
پاکستان کے شہر کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں شریک ایرانی عسکری وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری تعاون بلاشبہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔