10 فروری، 2023، 3:11 PM

بلوچستان میں دھماکے سے پاک فوج کے 2 افسران جانبحق

بلوچستان میں دھماکے سے پاک فوج کے 2 افسران جانبحق

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 افسران جانبحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا تھا ۔

آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2افسران جانبحق ہوگئے۔ جانبحق ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سیکورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

News ID 1914640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha