9 فروری، 2023، 7:51 PM

شامی عوام کے لیے امداد سے لدا پانچواں ایرانی طیارہ شام پہنچ گیا

شامی عوام کے لیے امداد سے لدا پانچواں ایرانی طیارہ شام پہنچ گیا

شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد سے لدا پانچواں ایرانی طیارہ آج دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد سے لدا پانچواں ایرانی طیارہ آج دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچا۔

دمشق میں ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے کہا کہ ایرانی طیارہ 45 ٹن امداد لے کر آیا ہے جس میں کمبل، خیمے اور کھانے پینے کی چیزیں شامل ہیں، جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے شامی عوام کو فراہم کی جانے والی امدادی سامان کی یہ پانچویں کھیپ ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ چھٹا امدادی طیارہ آج لطاکیہ ایئرپورٹ پہنچے گا اور بعد از ایں طبی امداد سے لدا ساتواں طیارہ دمشق پہنچے گا۔

سبحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور شام کے تعلقات تمام شعبوں میں گہرے اور قریبی ہیں اور ان کا ملک ان مشکل دنوں میں شامی عوام کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے ان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں اپنی ساکھ ثابت کرنی چاہیے اور شامی عوام کی حمایت میں جلدی کرنی چاہیے کیونکہ یہ وقت سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شامی خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شام اطلاع دی کہ ایرانی امدادی ٹیموں کا ایک گروپ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے شام پہنچ گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بدھ کی شام حلب بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایرانی ہلال احمر کی امدادی ٹیموں کی آمد کی تصاویر شائع کیں۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ چوتھا طیارہ جو ایرانی انسانی امداد لے کر گیا تھا حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔
 

News ID 1914630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha