مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور وزیر داخلہ احمد وحیدی نے تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے مسلح حملہ آور کے مقاصد اور محرکات کا جائزہ لیا۔
شواہد اور ابتدائی مشاہدات کی بنیاد پر حملہ آور نے مکمل طور پر ذاتی مقصد کے تحت فائرنگ کی۔
در ایں اثنا تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے اور سفارت کاروں کی معمول کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حملہ آور کے ذاتی مقاصد کو واضح کرنے کے لیے عدالتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ