10 جنوری، 2023، 4:13 PM

پاکستانی صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگنے کا امکان

پاکستانی صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگنے کا امکان

پاکستانی وفاقی وزیرداخلہ اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن ) راناثنا اللہ کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہیں ہیں، صوبے میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل چور آپس میں دست و گریبان ہوئے ہیں، ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگا،  ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے نمبر 186 ہیں، ہمارے نمبر 179 ہیں، اسمبلی آنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہوگا، انہیں اعتماد کا ووٹ ہر قیمت پر لینا پڑے گا، غیر قانونی عمل کرتے ہیں تو خود ہی خسارے میں رہیں گے۔

وفاقی  وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، اس صورتحال میں گورنر راج کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے، عمران خان کہتا ہےکہ الیکشن کراؤ، الیکشن الیکشن کی رٹ لگا رہا ہے، اگر عمران خان  الیکشن میں کامیاب ہوا تو ملک میں تباہی ہوگی ہو انتقامی کارروائیاں کرے گا جو ساڑھے چار سال کیا وہی کرے گا،  الیکشن میں ناکام ہوگا تو رزلٹ تسلیم نہیں کرے گا، گند کرے گا،ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں معاشی استحکام پیدا کیا جائے۔

News ID 1914112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha