27 دسمبر، 2022، 9:59 AM

بھارت کی وزیرخزانہ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

بھارت کی وزیرخزانہ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

بھارت کی وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ 63 وزیرخزانہ نرملا سیتھرمن کوبخار، سینے میں انفکیشن اورپیٹ کی خرابی کے باعث دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی حالت تسلی بخش ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید چند روز اسپتال میں رہنے کا امکان ہے۔

نرملا سیتھرمن 2019 سے بھارتی وزیرخزانہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وہ بھارت کی وزیر دفاع بھی رہ چکی ہیں۔

News ID 1913854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha