13 نومبر، 2022، 9:47 PM

رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کی زاہدان کے امام جمعہ سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کی زاہدان کے امام جمعہ سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندے نے زاہدان میں اہل سنت امام جمعہ مولوی عبد الحمید سے ملاقات کی اور ملک کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے سینئر عالم دین حجة الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری اتوار کے روز زاہدان گئے اور زاہدان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبد الحمید اسماعیل زہی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں رہبر معظم کے نمائندے، اہل سنت علماء اور اساتید بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کے حالیہ واقعات اور حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق حجة الاسلام حاجی علی اکبری صوبہ سیستان و بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے رہبر معظم کے نقطہ نظر اور اقدامات کو جنوب مشرقی صوبے کے اہل سنت علماء، عمائدین، حکومتی عہدیداروں اور مختلف گروہوں کے سامنے پیش کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب کے نمائندے حالیہ واقعات کے متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

News Code 1913143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha