4 اکتوبر، 2022، 12:47 PM

پاکستانی وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنا مل گیا

پاکستانی وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنا مل گیا

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

News ID 1912542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha