29 ستمبر، 2022، 10:53 AM

پاکستان میں فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کا ہدایات جاری

پاکستان میں فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کا ہدایات جاری

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کا ہدایات جاری کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستانی ایئرلائن کی فلائٹ سروسز کے جنرل منیجر نے ایئرلائن کی ایئر ہوسٹسز کی ڈریسنگ پر اعتراض اٹھایا ہے جبکہ مناسب لباس پہننے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کے سینئیر اہلکار عامر بشیر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹسز کے اپنے دفاتر پہنچنے، ہوٹلوں میں قیام اور دوسرے شہروں کا سفر کرنے پر ان کے لباس کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر اٹینڈنٹ کا مناسب لباس نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا امیج متاثر کررہا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز فلائٹ اٹینڈنٹ کی ڈریسنگ کی نگرانی کریں گے جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1912496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha