23 ستمبر، 2022، 4:03 PM

حالیہ ہنگامہ آرائیوں اور مذہبی مقدسات کی توہین کے خلاف عوامی رد عمل

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

جمعے کو ایران بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد عوامی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں عوام نے حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مذمت کی اور بد امنی پھیلانے والوں اور فتنہ و فسادات پیدا کرنے والوں سے بے زاری کا اعلان کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ ایران بھر کے عوام نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مذمت  کی اور ان فسادات میں ملوث عناصر سے بے زاری کا اعلان کرتے ہوئے ایسی تمام حرکتوں کو ملک کی سلامتی اور امن و امان کے خلاف سازش قرار دیا۔

ایران کے تمام شہروں میں عوام نے یکصدا ہو کر اعلان کیا کہ یہ تمام فسادات اور ہنگامہ آرائیاں غیر ملکی ایما پر ہو رہی ہیں جن میں غیر ملکی آلہ کاروں نے بعض لوگوں کو دھوکے سے اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ 

پر امن مظاہرین نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر سے بے زاری کا اعلان کیا۔ 

عوامی مظاہرے دار الحکومت تہران سمیت ایران کے تمام شہروں میں جاری ہیں۔ 

 صوبہ خراسان شمالی کا مرکز بجنورد

صوبہ خراسان شمالی کے مرکزی شہر بجنورد میں عوام نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنی صفوں کو فسادات برپا کرنے اور ملک میں بد امنی پھیلانے والوں سے الگ کیا۔ 
 

حالیہ ہنگامیہ آرائیوں کی مذمت میں صوبہ تهران کے لوگوں کا جوش و خروش

صوبہ تہران کے لوگوں نے بھی ملک بھر کے عوام کے ساتھ نماز جمعہ کے بعد مذہبی مقدسات کی بے حرمتی اور ملک کے امن و امان کو خراب کرنے والے کے خلاف مارچ کیا اور اسلام اور انقلاب مخالف اقدامات کی شدید مذمت کی۔ 
تفصیلات کے مطابق مارچ میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے لوگوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ مظاہرے شروع ہونے کی جگہوں یعنی نماز جمعہ کے مقامات کو جانے والے تمام راستوں پر شدید ٹریفک تھا، تمام راستے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں سے بھرے ہوئے تھے۔

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

صوبہ البرز میں عوام کا احتجاجی مارچ

ملک کے دیگر حصوں کی طرح دار الحکومت تہران سے متصل صوبہ البرز میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد عوام کی کثیر تعداد نے احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مذہبی مقدسات کی توہین، مساجد کو آگ لگانے اور قرآن سوزی کے واقعات کی مذمت کی اور مجرمین سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں امریکہ، اسرائیل، منافقین، غیرملکی آلہ کاروں کے خلاف نعرے درج تھے، ساتھ ہی ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا تھا اور ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

صوبہ گیلان کا عوامی اجتماع اور حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مخالفت

ایران کے شمالی صوبے گیلان میں بھی بھر پور عوامی احتجاج کیا گیا، نماز جمعہ کے بعد صوبے بھر کے عوام نے حالیہ بدامنیوں اور فسادات میں ملوث عناصر کی پرزور مذمت کی اور اسلام اور انقلاب سے اپنی قومی اور مذہبی وابستگی کا اظہار کیا۔ 

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

صوبہ کے مرکز رشت میں نماز جمعہ کے بعد ایک عظیم اجتماع کیا گیا جس میں نماز جمعہ کا الہٰی فریضہ ادا کرنے والوں کی صدائوں سے شہر کا آسمان گونج اٹھا۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ  «هیهات من الذله»، «فتنہ پھیلانے والے مردہ باد»، «آمریکہ مردہ باد»، «اسرائیل مردہ باد»، «یا حسین یا حسین»، «ایران کی سرزمین،  خیانت کرنے والوں کا ملک نہیں / ‏اسلامی جمهوریہ منافقین کا ٹھکانہ نہیں»، «یہ  اسلامی ملک قرآن کا ملک ہے / ہماری عزت و ایمان، ہمارا پرچم اور قرآن ہے» 

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

 شیراز کے عوام کا جوش و خروش

ایران کے جنوبی صوبے فارس کے دار الحکومت شیراز میں بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح حالیہ فسادات اور ہنگامہ آرائیوں کی مذمت کی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ملک کی سلامتی اور امن و امان کے خلاف ہونے والی حالیہ سازشوں سے بے زاری کا اظہار کیا۔ 

مظاہرین نے نقض امن کا باعث بننے والے ہر قسم کے اقدام کی مخالفت کی اور خواتین کے پردوں کی بے حرمتی کے واقعات کو اسلامی اور ایرانی سماجی اور دینی اقدار پر حملہ قرار دیا۔

صوبہ خوزستان میں ہنگامہ آرائیوں کی مذمت / عوام انقلاب اور نظام کے ساتھ کھڑے ہیں

صوبہ خوزستان کے لوگوں نے بھی اپنے دیگر ہم وطنوں کا ساتھ دیتے ہوئے حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مخالف کی اور مساجد پر حملوں، امام بارگاہوں او مساجد کو آگ لگانے کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو زد و کوب کرنے اور بعض بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی۔ 
مظاہرین نے واشگاف نعروں کے ذریعے اعلان کیا کہ اپنی جانوں کی حد تک انقلاب اور اسلامی نظام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور بلوائیوں، قانون ہاتھ میں لینے والوں، فسادات پھیلانے والوں اور استکبار کے آلہ کاروں کو ملک میں افرا تفری پھیلانے کے پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو مظاہرین نے اسلامی انقلاب، ولایت فقیہ، شہید جنرل قاسم سلیمانی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کی حمایت میں نعرے لگائے اور فسادات اور قانون شکنی پر مبنی اقدامات میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ 

صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکرز زاهدان کا مقدسات کی بے حرمتی پر احتجاج

صوبہ سیستان و بلوچستان کے دار الحکومت زاہدان میں بھی اہل تشیع اور اہل سنت عوام نے مل کر حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مذمت میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مذہبی مقدسات کی توہین کو ناقابل برداشت کہا اور قرآن کو اپنی ریڈ لائن قرار دیا کہ اس سے عبور کرنے والے ہر فرد اور گروہ کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ 

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والوں کے حق میں نعرے لگائے اور مجرمین کو سخت سزائیں دلوانے کا مطالبہ کیا۔ عوام نے اسلامی نظام سے اپنی وابستگی کا اظہار اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے آلہ کاروں کو خبردار کیا کہ ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے سے باز رہیں۔ 

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

 اصفهان میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مذمت

اصفہان کی انقلابی عوام نے بھی ملکی سلامتی اور مذہبی اقدار کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا اور اسلامی نظام اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ 

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو
مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوائیوں اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور قرآن اور مذہبی مقدسات کی توہین کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ 
ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو


صوبہ آذربایجان غربی

ایران بھر میں نماز جمعہ کے بعد پرامن عوامی احتجاجی مظاہرے +تصاویر+ ویڈیو

صوبہ آذر بائیجان غربی میں نماز جمعہ کے بعد مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں کی مذمت کی اور مقدسات کی توہین اور باحجاب خواتین کے ساتھ بد تمیزی اور ان کی چادروں کو چھینے کے عمل کو اسلامی اقدار اور ایرانی ثقافت کے برخلاف قرار دیا۔ 
 

 کرمان

گرگان

مازندران

تبریز

یزد

تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ پورا ایران احتجاجی صدائوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ دار الحکومت تہران سمیت تمام صوبائی دار الحکومتوں اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرات کئے گئے۔ 

در ایں اثنا مشہد کے مقدس شہر میں گزشتہ روز خیمہ حسینی میں عزاداروں کی خدمت میں مشغول ایک فرد کو بلوائیوں نے شہید کردیا تھا، آج بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کے دوران شہید کا تشییع جنازہ بھی کیا گیا۔ 

اسی طرح شیراز میں بھی شہید ہونے والے اہلکار کی تشییع جنازہ کی گئی۔ 

مذہبی شہر قم سمیت تمام شہروں میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں اور فسادات کو ایک مخصوص ٹولے کی شرپسندی اور ملکی سلامتی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کہا گیا۔ مظاہرین نے اسلام اور انقلاب سے اپنی قلبی وابستگی کا اظہار کیا اور برقراری امن اور بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ 

مظاہرین نے بلوائیوں اور ہنگامہ آرائیوں میں ملوث عناصر کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ دینی اقدار کی بے حرمتی کسی بھی طور قابل برداشت نہیں اور اسلام  اور انقلاب کے لئے وہ آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ 

مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں ملک کی سلامتی، ولایت فقیہ، رہبر انقلاب اسلامی، شہید قاسم سلیمانی، پولیس فورسز، سیکورٹی کے ضامن اداروں کے حق میں نعرے درج کئے گئے تھے جبکہ ساتھ ہی امریکہ، اسرائیل، اسکباری قوتوں، ان کے بیرونی اور اندرونی آلہ کاروں کو شدید الفاظ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اسلام، قرآن، مسجد، حجاب اور انقلاب ایرانی عوام کی ریڈ لائنز ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی عوام نے ان مظاہروں میں اس ایک مرتبہ پھر آخری دم تک انقلاب اسلامی اور اسلامی حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام بلوائیوں، شرپسندوں اور انقلاب مخالف قوتوں کو پیغام دیا کہ ایران اور انقلاب کے خلاف ان کی تمام کوششیں رایگاں جائیں گی۔

News Code 1912438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Aly IR 18:12 - 2022/09/23
      0 0
      جیو انقلابی عوام