20 ستمبر، 2022، 6:06 PM

نیویارک میں جنرل اسمبلی کے ۷۷ویں اجلاس کی سائڈ لائن پر؛

تسلط پسند کلچر دوسرے ملکوں کو ترقی سے پیچھے رکھنے میں اپنا مفاد دیکھتا ہے، صدر رئیسی

تسلط پسند کلچر دوسرے ملکوں کو ترقی سے پیچھے رکھنے میں اپنا مفاد دیکھتا ہے، صدر رئیسی

ایرانی صدر نے یونیسکو کے تعاون سے منعقدہ اقوام متحدہ کے تعلیمی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں کہا: بدقسمتی سے غلبہ کی ثقافت اور تسلط پسند کلچر دوسرے ملکوں کو ترقی سے روکنے میں اپنے فائدے دیکھتا ہے اور غیر منصفانہ عالمی نظام بنا کر دوسرے ممالک کو پیش رفت اور ترقی سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر میں یونیسکو کے تعاون سے منعقدہ اقوام متحدہ کی تعلیمی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں کہا کہ بدقسمتی سے غلبہ کی ثقافت اور تسلط پسندکلچر دوسرے ملکوں کو پیچھے رکھنے اور غیر منصفانہ عالمی نظام قائم کرنے میں اپنا فائدہ دیکھتا ہے، بین الاقوامی اداروں کا غلط استعمال کر کے اور اپنا فکری و ثقافتی نظام بنا کر اس نے دوسرے ملکوں کی پیش رفت اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی علم ایرانی سائنسدانوں پر فخر کرتا ہے۔ ایرانی تمدن کی تاریخ سائنس اور علم سے شروع ہوئی اور اسلامی ثقافت نے اسے بلند کیا اور اس کے ستونوں کی بنیاد آسمانی افکار پر رکھی ہے۔ اسلام کا مقدس مذہب انصاف کی بحالی، روحانیت کی توسیع، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کے تحت انسانیت کو مسلسل تعلیم و تربیت کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور پیشرفت ملکوں کے اہم فکرمندیوں میں سے ایک ہے اور اگرچہ مختلف مواقع پر ملکوں نے اس سلسلے میں بین الاقوامی سفارشات اور نسخوں پر عمل درآمد کیا ہے تاہم ساتھ ہی دنیا کے ممالک کی قومی اور مقامی ثقافتوں کے لیے بھی کچھ سنگین چیلنجز سامنے آئے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے صحیح انداز میں اس کی بنیادی وجوہات کی نشاندھی کرنا ہوگی۔ہم بین الاقوامی اداروں کے عالمی معاصر تاریخ کے مطالعہ اور تشریح اور ان کے مسائل کی درجہ بندی پر بنیادی طور پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ باوقار زندگی اور محفوظ دنیا کے لیے ہمیں عالمگیریت کا یکطرفہ اجتماع فراہم کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے بجائے کثیرالجہتی نقطہ نظر کے فریم ورک کے اندر تمام فریقوں کے کردار ادا کرنے پر زور دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ:

- ترقی، تعلیم، خاندان، انصاف اور روحانیت کو الگ الگ غیر متعلقہ اداروں کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا.

- انسانی ضروریات کی ترقی اور تسکین کے سلسلے میں کسی بھی اقدام میں تعلیمی اور اخلاقی بھی شامل ہونا چاہئے۔

- ترقی اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں کسی بھی سوچ میں تربیتی اور اخلاقی تقاضے بھی شامل ہونے چاہئیں اور ساتھ ہی خاندان کو اس کے مرکز میں رکھنا ضروری ہے۔ البتہ خاندان اپنے اصل معنی میں ہے نہ کہ خود ساختہ شکلیں جو نسل انسانی کو منقطع کرنے کا سبب بنیں گی۔

- روحانیت اور اخلاقیات سے عاری ترقی معاشرے کی مزید تباہی کا سبب بنے گی اور پائیدار نہیں رہے گی۔

- ثقافتی غلبہ اور علم کی ناکہ بندی ظلم اور ناانصافی کی بدترین قسمیں ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے زور دے کر کہا کہ بدقسمتی سے تسلط کا کلچر دوسرے ملکوں کو ترقی سے روکنے اور ایک غیر منصفانہ عالمی نظم قائم کرنے میں اپنے فوائد دیکھتا ہے، بین الاقوامی اداروں کا غلط استعمال کر کے اور اپنے ثقافتی اور فکری نظام قائم کر کے دوسرے ممالک کو پیش رفت اور ترقی سے روکنے کی کوشش اور ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔

ہمارا سوال یہ ہے: کیا تعلیم اور بنیادی طور پر انسانوں کو پائیدار ترقی کی خدمت کرنی چاہئے یا پائیدار ترقی سے انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے؟ اگر تعلیمی تبدیلی انسانی ترقی اور سربلندی کا باعث نہیں بنتی تو یہ انسانیت کی کمزوری ہی کو جنم دیتی ہے۔

صدر رئیسی کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اداروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ تمام ممالک کی ثقافتی اور تعلیمی خودمختاری کے حق کا احترام کریں اور ثقافتی یلغار سے ان کی حفاظت کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ خاندان، انصاف اور روحانیت پر توجہ دیے بغیر تعلیمی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اخلاقی اقدار پر توجہ دینی چاہیے بشمول خاندان کا احترام، ماحول کا احترام، انصاف، تشدد اور انتہا پسندی کو مسترد کرنا اور تعلیمی تبدیلی کے لیے ہماری ترجیحات کے طور پر ایک محفوظ، اخلاقی، صاف اور موثر سائبر اسپیس بنانا۔

ایرانی صدر نے تاکید کی کہ اسی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی تعلیمی تبدیلی کی دستاویز کو ایرانی اسلامی تعلیمی فلسفہ پر استوار کر تے ہوئے اور  2030 دستاویز میں مذکور یک رخی سیکولر نقطہ نظر پر بھروسہ کئے بغیر مرتب کیا ہے۔ ایران کے نئے تعلیمی نظام میں معیار کو بڑھانے کے مقصد کے تحت حفظ پر مبنی نصاب پر توجہ مرکوز کرنے سے نکل کر تحقیق، تخلیقی صلاحیت، مہارت کے حصول اور تربیتی، ثقافتی اور مذہبی اقدار سے وابستگی پر مبنی نصاب کی طرف بڑھ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اصولی پالیسیوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے اعلیٰ انسانی اقدار پر مبنی تعلیمی نظام کے دائرہ کار کے اندر دوسروں کے ساتھ بات چیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1912414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha