ایران کے صدر نیویارک پہنچ گئے

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔

صدر رئیسی اس سفر کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور تعلیمی تنظیم یونیسکو کے اجلاس میں خطاب کے علاوہ جنرل اسمبلی میں شریک کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے جبکہ کچھ دوسری سائڈ لائن مصروفیات بھی طے شدہ ہیں۔

News Code 1912411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha