16 ستمبر، 2022، 9:33 PM

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر؛

ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلی اہلکار سے ملاقات، تازہ ترین عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلی اہلکار سے ملاقات، تازہ ترین عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی اور امن سازی کے امور نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایس او سی کے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے سمرقند میں شنگھائی اجلاس کی سائڈ لائن پر اقوام متحدہ کے سیاسی اور امن سازی کے امور کی انڈر سیکریٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے سے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی اور رائے کا تبادلہ کیا۔

انہوں نے یمن، افغانستان اور یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی بات کی۔

علاوہ ازیں ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے علاقائی اجتماعی تعاون کے اقدام اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر اعلیٰ ایرانی حکومتی اہلکاروں سمیت صدر رئیسی کے ہمراہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دورے پر ہیں۔

News Code 1912383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha