14 ستمبر، 2022، 9:25 PM

شام میں سب بڑے امریکی بیس کیمپ میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، زور دار دھماکوں کی اطلاعات زیرِ گردش

شام میں سب بڑے امریکی بیس کیمپ میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، زور دار دھماکوں کی اطلاعات زیرِ گردش

شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں بدھ کی سہ پہر سب سے بڑے امریکی بیس کیمپ میں یکے بعد دیگرے دھماکوں سے آگ لگ گئی۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی قابض افواج کے کیمپ کے آس پاس زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیمپ کے آس پاس سے بڑی تعداد میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کیمپ میں آگ لگنے کے بعد علاقے کے آسمان پر امریکی جہازوں اور ڈرون طیاروں کی پروازیں شروع ہوگئیں۔

مقامی ذرائع نے روسی خبر ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ امریکی کیمپ میں آگ لگنے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تاہم آگ لگنے اور زور دار دھماکوں کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

News ID 1912356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha