پاکستان بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 980 سے تجاوز کرگئی

خیبر پختون خوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد جاں بحق جبکہ 115 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 980 سے تجاز کرگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 33، خیبر پختونخوا میں 10، پنجاب میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 12 ہزار گھر ملیا میٹ، ساڑھے 8 ہزار لائف اسٹاک، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب کی نظر ہوئے۔

دوسری جانب سندھ میں سیلاب سے 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار، بلوچستان میں 4 لاکھ 85ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں ریکارڈ ہوئی اموات میں سندھ سر فہرست ہے جہاں 339 افراد لقمہ اجل بنے، بلوچستان 234، کے پی 195 جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 167 رہی۔

News Code 1912157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha