23 جولائی، 2022، 9:40 PM

پاکستان کا ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

پاکستان کا ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

حکومت پاکستان نے برادر ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران میں شدید بارشوں کے بعد حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر ایرانی حکومت اور عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صوبے فارس میں حالیہ آنے والے سیلاب میں کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 عاصم افتخار نے آج بروز ہفتہ کو ایک بیان میں ایرانی صوبے فارس کے حالیہ سیلاب کے مالی نقصانات اور کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کردیا۔

انہوں نے اس المناک حادثے پر برادر ملک ایران کے حکومت اور عوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ صوبے فارس کی ہلال احمر تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دریائے استہبان کے بستر میں آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 2 لاپتہ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز مطابق 22 جولائی کو صوبے فارس کے شہر استہبان میں شدید بارشوں کی وجہ سے رودبال ندی کا بہاؤ اور اس کے بعد سیلاب آگیا۔ سیلاب کا مقام مشرقی فارس میں  ہے؛ استہبان شہر شیراز سے 174 کلومیٹر سے دور کے مشرق میں واقع ہے۔

News ID 1911693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha