مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کا کا ایک نائیک ہلاک اور ایک دہشت گرد بھی مارا گيا ہے۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا بھی گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کا کا ایک نائیک ہلاک اور ایک دہشت گرد بھی مارا گيا ہے۔
News ID 1911244
آپ کا تبصرہ