15 جون، 2022، 10:33 AM

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ جونی بیریسٹو کی 136رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہوم ٹیم نے 299 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔

ناٹنگھم ٹیسٹ کے آخری دن نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز 284 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بقیہ تین وکٹیں اسکور میں 60 رنز کا اضافہ کر سکیں، ڈیرل مچل 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کو ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 299 رنز کا ہدف ملا تو اس کی ابتدائی چار وکٹیں 93 رنز پر گر گئیں۔

جونی بیریسٹو اور بین اسٹوکس نے شاندار بیٹنگ کی، بیریسٹو نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 92 گیندوں پر 136 رنز بنا کر ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔

کپتان بین اسٹوکس اور بین فوکس نے ہدف پورا کر دیا، اسٹوکس 75 اور فوکس 12رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پانچ وکٹ کی فتح کے ساتھ انگلینڈ نے تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

News ID 1911209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha