2 جون، 2022، 11:36 PM

پاکستانی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے اور30 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے ساتھ ہی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے اور30 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے ساتھ ہی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 3 جون سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے کردی گئی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے فی لیٹر کردی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بڑھا کر 181 روپے 94 پیسے کردی گئی ہے۔

News ID 1911070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha