29 مئی، 2022، 10:28 PM

پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا

پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا

پاکستانی وزارت خارجہ نے حال ہی میں ایک وفد کے اسرائیل کے دورے پر وضاحت جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری وفد یا حکومتی اجازت سے کسی نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے حال ہی میں ایک وفد کے اسرائیل کے دورے پر وضاحت جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری وفد یا حکومتی اجازت سے کسی نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ  نے کہا کہ ایک غیر ملکی این جی او کے زیر اہتمام یہ دورہ کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور فلسطینی مسئلے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور صاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس پر پاکستان کی پالیسی پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ دفتر خارجہ کا مؤقف ایسے وقت پر سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی جس میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔

News ID 1911026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha