مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون 57.80 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ صدرمیکرون کی مد مقابل جان ماری لیپن 42.60 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ انتخابات کی نسبت موجودہ صدر ایمانوئل میکرون نے 10 فیصد ووٹ کم حاصل کیے۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے صبح پولنگ شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفہ سے آٹھ بجے تک جاری رہی، اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی تعداد 48.07 ملین رہی۔
فرانس بھر میں 70 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، گزشتہ صدارتی انتخابات 2017 میں آخری راؤنڈ میں مقابلہ بھی موجودہ صدر ایمانوئل میکرون اور موجودہ مدمقابل امیدوار ماری لیپن کے درمیان ہی تھا۔
اُس وقت صدر ایمانوئل میکرون نے 65 اعشاریہ 80 فیصد سے ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ جان ماری لیپن نے 34.20 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
آپ کا تبصرہ