مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے بھر پور طاقت اور قدرت کے ساتھ آمادہ ہے۔ انھوں نے ایران کی بری فوج کی مختلف میدانوں میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور حالیہ برسوں میں ایران کی بری فوج نے شاندار پیشرفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایران کی بری فوج کی توانائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ بری فوج جدید ترین ہتھیاروں سے مسلح ہے۔
میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایرانی فوج ایرانی دانشوروں ، انجینئروں اور سائنسدانوں کی توانائیوں کی بدولت اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف تک پہنچنے کے لئے استقامت اور قدرت کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے اور انھیں پشیمان کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ