مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ مغربی مملک کے ہتھیاروں سے لدے جہاز کو اوڈيسا کی فضائی حدود سے باہر تباہ کردیا ہے۔ کوناشنکوف نے کہا کہ روس کے فضائی دفاعی سسٹم نے یوکرائن کے لئے ہتھیار لے جانے والے طیارہ کو اوڈیسا کے قریب تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں روس نے یوکرآئن کے 67 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
![روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا](https://media.mehrnews.com/d/2022/03/08/3/4085598.jpg)
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے مغربی ممالک کے ہتھیار یوکرائن لے جانے والے طیارے کو تباہ کردیا ہے۔
News ID 1910530
آپ کا تبصرہ