مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ پاک افغان بارڈر پر ایشام کے علاقے میں کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف (36 سال، رہائشی فیصل آباد)، سپاہی سلیمان وقاص (34 سال، رہائشی لیہ)، سپاہی جنید علی (26 سال، رہائشی لیہ)، سپاہی اعجاز حسین (27 سال، رہائشی خیرپور)، سپاہی وقار احمد (25 سال، رہائشی میرپور خاص)، سپاہی محمد جواد امیر (24 سال، رہائشی چکوال) اور سپاہی ارشد علی (23 سال، رہائشی صحبت پور) شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ