مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير خارجہ فواد حسین ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔ عراقی وزير خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر بات چیت کی۔ فواد حسین نے کہا کہ عتبات عالیات کی زیارت کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی اور اس سلسلے میں مزيد سہولیات فرام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گذشتہ معاہدوں پر فوری عمل درآمد کرنے پر بھی بات چيت کی گئی ۔ دونوں ممالک آئندہ چند مہینوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کے وزیر خارجہ کے ساتھ یمن اور افغانستان کے امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔ اور یمن ميں پائدار امن و صلح کی حمات کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں اور خطے کے اسلامی ممالک کو سامراجی طاقتوں کے شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ