13 اپریل، 2022، 10:33 AM

عراق کے وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کریں گے

عراق کے وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کریں گے

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میڈل ایسٹ آئی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔ عراق کے بعض اعلی حکام بھی اس سفر میں عراقی وزير خارجہ کی ہمراہی کررہےہیں۔ عراق کے وزیر خارجہ اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ امیر عبداللہیان اور بعض دیگر ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی بھی اس سفر میں عراقی وزير خارجہ کے وفد میں شامل ہیں۔

News ID 1910481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha