مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے پاکستان کے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام حتمی طور پر تجویز کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں نئے انتخابات تک نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کیا اور دو نام شارٹ لسٹ کیے جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس (ر) پاکستان گلزار احمد کے نام شامل ہیں۔ اب وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام فائنل کردیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت اور ق لیگ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ