1 اپریل، 2022، 7:44 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی کا استعفی منظور کرلیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی کا استعفی منظور کرلیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفی منظور کرلیا ہے، جس کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور کرلیا۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہوگئی جس پر گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی غرض سے چار روز قبل عثمان بزدار سے استعفی لیا تھا جو کہ دو روز قبل گورنر کو موصول ہوگیا تھا، انہوں ںے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد آج استعفی منظور کیا ہے۔

News ID 1910348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha