یمن نے سعودی عرب کے ساتھ  جنگ بندی کے لئے محاصرے کا خاتمہ لازمی قراردیدیا

یمن کی قومی حکومت نے یمن کے محاصرے کے خاتمہ کے بغیر سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کو بے معنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ لازمی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط  نے یمن کے محاصرے کے خاتمہ کے بغیر سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کو بے معنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ  جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ لازمی ہے۔

یمنی کی اعلی سیاسی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کی تین روزہ جنگ بندی کا مناسب جواب نہیں دیا ، یمن پر مسلط کردہ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ ضروری ہے۔ اگر یمن کا محاصرہ جاری رہتا ہے تو جنگ بندی بے معنی اور بے سود ہے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ بہت ضروری ہے ورنہ سعودی عرب کے خلاف دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اس سے قبل یمن نے سعودی عرب کے خلاف تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے اس مدت میں یمن کا محاصرہ ختم کردیا اور ہوائی حملوں کا سلسلہ بھی متوقف کردیا تو یمن بھی جنگ بندی پر قائم رہےگا لیکن سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ ختم نہیں کیا۔ جس کے بعد یمن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1910339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha