مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی طرف سے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کے اقدام کو مثبت قراردیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن نے صلح کے بارے میں حسن نیت کا ثبوت دیا ہے اور یمن کی طرف سے صلح اور امن کا پیغام مضبوط اور محکم پیغام ہے جس میں یمن کے ظالمانہ محاصرے کا خاتمہ ، دشمن کی فوج کا یمن کی سرزمین سے انخلا اور جنگ بندی وہوائی حملوں کا خاتمہ شامل ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ اگر سعودی عرب بھی یمن کے صلح کے پیغام کا حسن نیت سے مثبت جواب دےگا تو یمن پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمہ کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سعودی عرب کو انسانی مسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور یمن کے نہتے مسلمانوں کو مزید خون بہانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی طرف سے یکطرفہ طور پرجنگ بندی کے اقدام کو مثبت قراردیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔
News Code 1910312
آپ کا تبصرہ