سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری

یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج پھر یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج پھر یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں م عدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح دارالحکومت صنعاء کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تیل کپمنی آرامکو اور ابہا ايئر پورٹ پر جوابی حملوں میں ثابت کردیا ہےکہ یمنی فوج سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

News Code 1910182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =