15 مارچ، 2022، 3:19 PM

بین الاقوامی تحولات کے باوجود ایران اور روس کے تعلقات میں پیشرفت جاری رہےگی

بین الاقوامی تحولات کے باوجود ایران اور روس کے تعلقات میں پیشرفت جاری رہےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات میں بین الاقوامی تحولات کے باوجود پیشرفت جاری رہےگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ماسکو میں  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات میں بین الاقوامی تحولات کے باوجود پیشرفت جاری رہےگی۔ روس کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں روس اور ایران کے مضبوط و مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تعاون کی بلند مدت جامع دستاویز بھی اپنے آخری مراحل میں ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سے عالمی مسائل میں روس اور ایران کا نظریہ یکساں اور مشترکہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات میں بین الاقوامی تحولات کے باوجود پیشرفت جاری رہےگی۔

News ID 1910168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha