13 مارچ، 2022، 10:59 AM

پاکستانی وزیر اعظم نے مشاورت کے لیے سینئر قیادت کو بنی گالہ بلا لیا

پاکستانی وزیر اعظم نے مشاورت کے لیے سینئر قیادت کو بنی گالہ بلا لیا

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کے لیے سینئر قیادت کو اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کے لیے سینئر قیادت کو اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اس حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کب بلایا جائے۔

اطلاعات کے مطابق  وفاقی وزراء پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

News ID 1910141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha