12 مارچ، 2022، 10:06 AM

روسی فوجیوں کی کیف کی جانب پیشقدی جاری/ امریکہ کا یوکرائن میں روس کے خلاف جنگ نہ لڑنے کا اعلان

روسی فوجیوں کی کیف کی جانب پیشقدی جاری/ امریکہ کا یوکرائن میں روس کے خلاف جنگ نہ لڑنے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کی جنگ میں امریکی فوجیں نہ بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یوکرائن میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑے گا ، البتہ یورپ کی ایک ایک اینچ کاد فاع کرےگا۔ جبکہ روسی فوجیوں نے کیف کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کی جنگ میں امریکی فوجیں نہ بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یوکرائن میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑے گا ، البتہ یورپ کی ایک ایک اینچ کاد فاع کرےگا۔ ادھر روسی فوجیوں نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن میں جاری جنگ  کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اپنی فوج یوکرائن نہیں بھیجے گا۔یہ بات امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نیٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل دفاع کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ہم یوکرائن میں روس سے جنگ نہیں کریں گے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ بیان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس کے خلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔جو بائیڈن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردِعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ تاہم اب انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی فوج یوکرائن نہیں بھیجے گا ۔ ادھر روسی فوجیوں نے یوکرائن کے دارالحکومت کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے اور روسی فوجیوں کی کیف کی سمت پیشقدمی جاری ہے۔

News ID 1910129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha